اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
چینی ترجمان نے واضح کیا کہ جاری تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، اس لیے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی راستے اختیار کیے جانے چاہییں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے میں مدد دے۔ رپورٹ کے مطابق، بیجنگ نے یہ درخواست تہران تک بھی پہنچا دی ہے۔
چین نے حالیہ دنوں میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی 2 نومبر 2026 (11 آبان 1405) کی رپورٹ کے مطابق، چین کے اعلیٰ حکام نے بیجنگ میں ایران، سعودی عرب اور عمان کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ